ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نتیش کمار نے ہندوستانی ریلوے کی نجی کاری کو ناممکن بتایا

نتیش کمار نے ہندوستانی ریلوے کی نجی کاری کو ناممکن بتایا

Sun, 30 Sep 2018 23:27:37    S.O. News Service

پٹنہ30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ہندوستانی ریلوے کی نجکاری کو ناممکن بتایا اورکہا کہ ریلوے کے بغیر ملک کو چلانا ناممکن ساہے۔ نتیش کمار نے یہاں ایسٹ سینٹرل ریلوے ملازمین یونین کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی نجکاری ناممکن ہے کیونکہ ریلوے کے بغیر ملک کو چلانا ناممکن ہے۔ ریلوے کی اہمیت روزبروز بڑھتی ہی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوائی سفر سستا ہونے کے باوجود آج بھی ریلوے لوگوں کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریلوے سے ان کا جذباتی لگاؤرہاہے اور جب وہ وزیر ریل کے عہدے پر تھے تب اس کے فوائد اورریلوے ملازمین کے مفادات کی بات کرتیتھے۔ انہوں نے کہا کہ ریل حادثے کے بعد ذمہ داری لیتے ہوئے وہ عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ ریلوے تحفظ کو لے کر انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔نتیش کمار نے کہا کہ ریلوے تحفظ کو لے کر انہوں نے اجلاس میں ریلوے سیکورٹی فنڈ بنانے کی سفارش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ مسٹر واجپئی کے ساتھ ملاقات کے بعد خصوصی ریلوے سیکورٹی فنڈ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ریلوے تحفظ کولے کر ریلوے ملازمین کی بات سننے کی ضرورت تھی اور ریلوے کے وزیر کے عہدے پر رہتے ہوئے انہوں نے ہی ڈائیلاگ پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس ڈائیلاگ پروگرام میں ملازمین نے اپنی بات رکھی تھی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملازمین سے بات چیت کے بعد بہت سے مسائل کے بارے میں انہیں معلومات حاصل ہوئی۔وہ ریلوے کے مسائل سے نابلدنہیں ہیں۔ ملازمین کو اگر کوئی مسئلہ در پیش ہوتوانہیں اس کی معلومات دے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سطح سے ملازمین کے مسائل کا نمٹارا کرنے کی کوشش کریں گے۔نتیش کمار نے کہا کہ ریلوے کی وزارت کو مائیکرو ڈٹیل میں جاکر چیزوں کو دیکھنا ہوگا۔وزارت دفاع کے بعد سب سے بڑی وزارت اگر ہے تو وہ ریل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریل ملازم یونین سے ان کا جذباتی اورسیاسی لگاؤ رہاہے۔ریلوے قومی اتحاد کی علامت ہے اور ریلوے نے پورے ہندوستان کو جوڑ رکھا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے اقتدار میں آنے سے قبل ریاست میں سڑکوں کی حالت بد سے بدتر تھی۔پہلے سڑک میں گڈھے یا گڈھے میں سڑک یہ پتہ نہیں چلتا تھا۔ان کی حکومت کے آنے کے بعد سڑکوں کی حالت میں کافی تبدیلی آئی ہے۔


Share: